Wednesday, May 1, 2024

جہاں پر احتساب کا کہتے ہیں وہاں جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے، فواد چودھری

جہاں پر احتساب کا کہتے ہیں وہاں جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے، فواد چودھری
October 16, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات نشریات فواد چودھری نے کہا کہ جہاں پر احتساب کا کہتے ہیں وہاں جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ اسلام آباد میں پیرس کانفرنس میں اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اگر ان کا احتساب کریں گے تو جمہوریت خطرے میں پڑ جائے گی۔ اسمبلیوں کے سیشن بلا لئے ہیں کہ یہ بہت ظلم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی اپنی اصلاح سے آئے گی، ہم نے ان معاملات پر قوم پر اعتماد میں لینا ہے۔ وزیر اعظم بھی قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیر اطلاعات نشریات نے کہا کہ ہاؤسنگ کی بہت بڑی اسکیم شروع کی ہے۔ بہت بڑی بڑی انویسٹمنٹ پاکستان میں آئی ہے۔ آنے والا پاکستان روشن ہو گا۔ آئندہ چند ہفتوں میں بھی آپ کو خوشخبریاں ملیں گی۔ دوسری طرف بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق بات کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ حکومت کو بجلی 14 روپے 22 پیسے فی یونٹ میں مل رہی ہے۔ حکومت 15 روپے 53 میں بجلی بناتی ہے، اور صارفین کو گیارہ روپے 71 پیسے فی یونٹ دی جا رہی ہے۔ حکومت کو ہر یونٹ پر دو روپے 63 پیسے کا نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سردیوں میں ایک ارب دو کروڑ روپے روزانہ نقصان کر رہی ہے۔ گرمیوں میں روزانہ یہی ایک ارب اسی کروڑ روپے کا نقصان ہے۔ ہر ماہ 34 سے 36 ارب روپے گردشی قرضے میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیر اطلاعات نشریات فواد چودھری نے کہا کہ ڈیڑھ سال میں انہوں نے جو بجلی کی قمیت بڑھانا تھی انہوں نے نہیں بڑھائی۔ اس وقت سب سے مہنگی ترین بجلی ن لیگ کے لگے پلانٹ میں بن رہی ہے۔ ایل این جی کے پلانٹس اور پنجاب میں لگے پلانٹس کی نیب تحقیقات کر رہی ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ ہم اداروں کو ٹھیک کریں گے، چیزوں کو بہتر کریں گے۔ ن لیگ نے جو لوگوں کے ساتھ کھلواڑ کیا اس کو بھی سامنے لانا ضروری ہے۔ بجلی پلانٹ میں جو بھی لوگ ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں احتساب کا عمل جاری رہنے چاہئے۔ اگر ماضی کی طرح معاملات چلنے ہیں تو پھر ہمیں اقتدار میں آنے کی ضرورت ہی نہیں ہے۔ آج بجلی کے معاملات پر بات کروں گا تو جلد ہی پاکستان ابھر کر سامنے آئے گا۔