Saturday, April 27, 2024

جہاں سے انصاف کی امید نہ ہو وہاں پیش ہونے کا کیا فائدہ ؟ ، راؤ انوار

جہاں سے انصاف کی امید نہ ہو وہاں پیش ہونے کا کیا فائدہ ؟ ، راؤ انوار
January 22, 2018

کراچی (92 نیوز) سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار آج آئی جی سندھ کے سامنے بھی پیش نہیں ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں سے انصاف ملنے کی امید نہ ہو وہاں پیش ہونے کا کیا فائدہ؟ ۔
مقابلوں کے ماہر راو انوار تحقیقات کا سامنا نہیں کر پا رہے ۔ راو انوار اور ان کی ٹیم کے افسران آج آئی جی سندھ کے سامنے بھی پیش نہیں ہوئے جبکہ ہیومن رائٹس ٹیم اور اعلی پولیس افسران سینٹرل پولیس آفس میں ان کا انتظارکرتے رہے ۔
راو انوار گذشتہ شب بھی طلب کئے جانے کے باوجود ڈی آئی جی ایسٹ کے دفتر نہیں آئے تھے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے خلاف یکطرفہ کارروائی کی جا رہی ہے ۔ آج وہ کسی کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہونگے ۔
ادھر ملیر انویسٹی گیشن پولیس نے بھی راو انوار کو آج طلب کیا ہوا ہے ۔
دوسری جانب نقیب اللہ کے اہلخانہ آج خیبرپختونخوا پولیس کی سکیورٹی میں کراچی پہنچ رہے ہیں ۔
محسود قبائل نے سہراب گوٹھ الا آصف پر کیمپ لگا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نقیب اللہ کے بھائی اور والد کیمپ میں بیٹھیں گے جس کوملنا ہو یہاں آکر ملے لے ۔ تحقیقاتی ٹیم کو بیان لینا ہے تو وہ بھی کیمپ پر آسکتے ہیں ۔