Monday, September 16, 2024

جہانیاں : سی ٹی ڈی کی کارروائی 4دہشتگرد ہلاک 3فرار

جہانیاں : سی ٹی ڈی کی کارروائی 4دہشتگرد ہلاک 3فرار
April 9, 2016
 جہانیاں(92نیوز)سی ٹی ڈی کی جہانیاں میں کارروائی ،چار دہشت گرد ہلاک جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دہشت گردوں کے قبضے سے باردوی مواد ،اسلحہ اور خودکش جیکٹ برآمد کرلی گئی ۔ تفصیلات کےمطابق سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع پر لکی ٹبی میں ایک کمپاؤنڈ پر چھاپہ مارا گیا جہاں پر موجود دہشت گردوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی جبکہ ایک دہشت گرد نے خود کو اڑا لیا جس کی زد میں آکر تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد ،جدید اسلحہ اور خودکش جیکٹ برآمد ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان القاعدہ سے ہے ہلاک ہونے والے دہشت ملتان میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے تھے سی ٹی ڈی نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے مردہ خانے منتقل کردیا گیا جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کےلئے ملحقہ علاقوں میں سرچ آُپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔