Friday, May 3, 2024

جہانگیرترین کی چھوڑی نشست پر ان کا صاحبزادہ ضمنی الیکشن لڑیگا

جہانگیرترین کی چھوڑی نشست پر ان کا صاحبزادہ ضمنی الیکشن لڑیگا
December 27, 2017

اسلام آباد ( 92 نیوز )  پی ٹی آئی نے جہانگیر ترین کی نا اہلی پر لودھراں سے خالی ہونے والی نشست پر ان کے صاحبزادے کو ضمنی الیکشن لڑوانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

حلقہ این اے 154 لودھراں سے پی ٹی آئی کی جانب سے جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی خان ترین کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے ۔

علی خان ترین کی انتخابی مہم کی نگرانی خود جہانگیر ترین کریں گے جبکہ مہم کے دوران عمران خان کو بھی لودھراں کی دعوت دی جائے گی ۔

جہانگیر ترین کے 27 سالہ صاحبزادے علی ترین کینیڈا سے گریجوایشن کرنے کے بعد بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر کررہے ہیں ۔

جہانگیر ترین کل ملتان میں ورکرز کنونشن کے دوران بھی اہم اعلان کریں گے ۔