Thursday, March 28, 2024

جہانگیر ترین اور علی ترین کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 31 مئی تک توسیع

جہانگیر ترین اور علی ترین کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 31 مئی تک توسیع
May 19, 2021

لاہور (92 نیوز) سیشن عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں 31 مئی تک توسیع کر دی۔

عدالت نے ایف آئی اے کو تفتیش مکمل کرنے کی آخری مہلت دے دی۔ جج نے ریمارکس میں کہا آئندہ سماعت تک انویسٹی گیشن مکمل نہ کی تو شوکاز نوٹس جاری کریں گے۔

دوسری طرف جہانگیر ترین نے پنجاب حکومت پر اپنے ہم خیال اراکین اسمبلی کےخلاف انتقامی کارروائیوں کا الزام لگا دیا۔ انہوں نے کہا صوبائی حکومت کے اقدامات کے بعد اسمبلی میں گروپ بنایا، اپنی بات اسمبلی میں کریں گے، پی ٹی آئی کا حصہ ہیں اور رہیں گے۔

مزید بولے عمران خان انصاف پسند آدمی ہیں، یقین ہے ہمارے ساتھ انصاف ہو گا۔