Wednesday, April 24, 2024

جہانگیر ترین ہمیں مشورے دیں لیکن پیچھے رہ کر ، شاہ محمود قریشی ‏

جہانگیر ترین ہمیں مشورے دیں لیکن پیچھے رہ کر ، شاہ محمود قریشی ‏
April 1, 2019

لاہور ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جہانگیر ترین ہمیں مشورے دیں لیکن پیچھے رہ کر  ۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین سرکاری اجلاسوں میں بیٹھتے ہیں تو مخالفین کو  بات کرنے کا موقع ملا ہے، اٹھارہویں ترمیم کو چھیڑنا ہمارا نقطہ نظر نہیں ہے ۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہئے ، بھارت کو پیغام ہے کہ ہم امن سے رہتے ہیں ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ  ہماری نئی نسل کو مت چھیڑنا ، دنیا ایک بدلتا پاکستان دیکھ رہی ہے ، نئے پاکستان میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا گیا ۔