Friday, April 19, 2024

جہانگیر ترین چیئرمین زرعی ٹاسک فورس کےعہدے سےفارغ

جہانگیر ترین چیئرمین زرعی ٹاسک فورس  کےعہدے  سےفارغ
April 6, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) جہانگیر ترین  چیئرمین زرعی ٹاسک فورس  کےعہدے  سےفارغ کر دیے گئے ،  ایف آئی اےنےشوگر ملز سے متعلق تمام دستاویزات بھی  قبضہ  میں لے لیں۔

گزشتہ  آٹا اور چینی بحران سے متعلق انکوائری میں انکشافات سامنے  آئے تھے ،  انکوائری میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ کی ذمہ دار بعض شوگر ملز کو قراردیا گیا  ہے ۔انکوائری رپورٹ کے مطابق  جہانگیر ترین ، خسرو بختیار کی شوگر ملز نے بھی فائدہ اٹھایا  ، جس کے بعد جہانگیر ترین چیئرمین زرعی ٹاسک فورس  کےعہدے  سےفارغ ہو گئے ۔

جہانگیرترین نے وزیراعظم ہاؤس میں زرعی ٹاسک فورس کے کئی اجلاسز کی سربراہی کی  ، جہانگیر ترین زرعی اصلاحات سے متعلق  وزارتوں کو ہدایات  دیتے رہے ۔

 جہانگیر ترین نے عہدے سے ہٹائے جانے والی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کبھی زرعی ٹاسک فورس کا چیئرمین نہیں رہا، میڈیا پر چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں، کوئی مجھے چیئرمین بنائے جانے کا نوٹیفکیشن دکھا سکتا ہے؟۔

ادھر  جہانگیرترین نے ایف آئی اے ٹیم کی20مارچ سے دفتر میں موجودگی کی تصدیق کر دی ، انہوں نے  الزام لگایا ہے کہ چینی رپورٹ کے پیچھے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا کردار ہے۔

ادھر وفاقی وزیرخوراک خسروبختیار سمیت تین اور بڑی شوگر ملز کے دفاتر میں بھی ایف آئی اے ٹیمیں2ہفتے سے موجود ہیں جہاں  تمام ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔