Thursday, April 18, 2024

جہانگیر ترین نے نا اہلی کیخلاف نظرثانی کی درخواست دائر کر دی

جہانگیر ترین نے نا اہلی کیخلاف نظرثانی کی درخواست دائر کر دی
January 12, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) جہانگیر ترین نے نا اہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کر دی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 15 دسمبر 2017 کو جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا تھا۔
جہانگیر ترین نے نظر ثانی درخواست کے ساتھ بیان حلفی بھی جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ کاغذات نامزدگی میں ارادتاً یا جان بوجھ کر اثاثے چھپانے کی کوشش نہیں کی۔
ٹرسٹ کے قیام کا مقصد بچوں کو برطانیہ میں گھر کی فراہمی تھا۔
خود کو اور اپنی بیوی کو تاحیات بینیفیشری بنانا محض حفاظتی اقدام تھا۔
سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے حلف نامہ میں مزید کہا گیا کہ ٹرسٹ پاکستان کے بینکنگ چینلز سے واجبات کی منتقلی کے ذریعے قائم کیا۔
جہانگیر ترین کے چا چار بچے ہیں ، چاروں شادی شدہ اور خود مختار ہیں۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ وہ ان کی نا اہلی کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔