Sunday, May 19, 2024

جہانگیر ترین نے لیز پر لی گئی اراضی کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرادیا

جہانگیر ترین نے لیز پر لی گئی اراضی کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرادیا
October 16, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے لیز پر لی گئی ساڑھے 18 ہزارایکڑ اراضی کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔ 10 جلدوں پرمشتمل ریکارڈ میں فرد،انتقال،لیز ایگریمنٹ،گواہوں کے اقرار نامے و دیگر تفصیلات شامل ہیں۔
رحیم یار خان میں پرائیویٹ لیز پر لی گئی 18ہزار500ایکڑ اراضی کا ریکارڈ10جلدوں پر مشتمل ہے۔ جس میں فرد،انتقال،لیز ایگریمنٹ ، گواہوں کے اقرار نامے اور دیگر تفصیلات بھی شامل ہیں ۔
سپریم کورٹ میں گزشتہ سماعت کے دوران جہانگیرترین کی زرعی اراضی پر ٹیکس دینے کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔ جس میں ان کے وکیل نے موقف اختیارکیاتھا کہ لیز پر لی گئی زمین کی آمدن پر ٹیکس ادا نہیں کیا جاتا جبکہ اسی نوعیت کے کیسز ما تحت عدالتوں زیر سماعت ہیں۔