Wednesday, May 8, 2024

جہانگیر ترین نے فاروقی پلپ ملز سے متعلق نجی بینک کا خط میڈیا کو پیش کر دیا

جہانگیر ترین نے فاروقی پلپ ملز سے متعلق نجی بینک کا خط میڈیا کو پیش کر دیا
April 26, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) جہانگیر ترین نے فاروقی پلپ ملز سے متعلق نجی بینک کا خط میڈیا کو پیش کر دیا۔ بینک نے یہ خط 2013 میں الیکشن کمیشن کو لکھا تھا۔ خط کے متن کے مطابق بینک کی طرف سے قرضہ معافی جہانگیر ترین کے ڈائریکٹر بننے سے پہلے ہوئی۔ اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ انہوں نے زندگی میں کوئی قرضہ معاف نہیں کروایا۔ وزیراعظم ہاؤس میڈیا سیل ان کے بارے میں جعلی خبریں چلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے قرضہ معاف کروایا تو ان کے الیکشن کو کیوں نہیں چیلنج کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک اپنے 2013 کے خط کو معافی کے ساتھ  واپس لے چکا ہے۔