Saturday, April 27, 2024

جہانگیر ترین شیخ رشید کو رائے ونڈ مارچ کی دعوت دینے لال حویلی پہنچ گئے

جہانگیر ترین شیخ رشید کو رائے ونڈ مارچ کی دعوت دینے لال حویلی پہنچ گئے
September 21, 2016
راولپنڈی (92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کو رائے ونڈ مارچ کی دعوت دینے کے لئے لال حویلی پہنچ گئے، کہتے ہیں کہ حکومت سے کرپشن اور پاناما کا جواب مانگنے کے لئے رائے ونڈ کا رخ کررہے ہیں، اس سلسلے میں شیخ رشید کو بھی باقاعدہ دعوت دی ہے۔ تفصیلات کےمطابق شیخ رشید نے مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ لال حویلی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے ۔ شیخ رشید کہتے ہیں مسلم لیگ والے ہمیں ڈنڈے دکھانے کے بجائے بھارت کو دکھائیں ۔ ان کی تاریخ میدان سے بھاگنے کی ہے جبکہ ہم نے اصولوں کی خاطر جیلیں کاٹی ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہاکہ وزیر اعظم تین بار کہہ چکے ہیں کہ شیخ رشید اگلی اسمبلی میں نہیں ہوں گے  یہ اللہ جانتا ہے کہ کل کون ہوگا اور کون نہیں۔