Monday, May 13, 2024

جہانگیر ترین سیاسی میدان میں سرگرم ، پیشی پر پاور شو کا فیصلہ ، ذرائع

جہانگیر ترین سیاسی میدان میں سرگرم ، پیشی پر پاور شو کا فیصلہ ، ذرائع
April 9, 2021

لاہور (92 نیوز) جہانگیر ترین سیاسی میدان میں سرگرم ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ پیشی پر پاور شو کا فیصلہ کر لیا۔ اسی حوالے سے انہوں نے آج شام ہم خیال گروپ کے اعزاز میں عشائیہ رکھ لیا۔

ذرائع نے بتایا اعشائیے میں جہانگیر ترین اپنے سیاسی مستقبل بارے ساتھیوں سے مشاورت کریں گے۔ ہم خیال گروپ میں شامل اراکین اسمبلی، وزرا اور ٹکٹ ہولڈرز کو بھی اعتماد میں لیں گے۔

گزشتہ پیشی پر جہانگیر ترین کے ہمراہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، صوبائی وزرا اور ٹکٹ ہولڈرز ان سے اظہار یکجہتی کے لئے عدالت پہنچے تھے۔