Saturday, April 20, 2024

جہانگیر ترین ،سراج الحق اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی زینب کے گھر آمد، تعزیت کی

جہانگیر ترین ،سراج الحق اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی زینب کے گھر آمد، تعزیت کی
January 11, 2018

قصور ( 92 نیوز )جہانگیر ترین ،سراج الحق اور ایم کیو ایم کا وفد بھی زینب کےوالدین سے تعزیت کیلئے قصور پہنچا  ۔ سیاسی رہنماؤں  نے زینب  کےوالدین کو انصاف دینے کا مطالبہ کیا ۔

سانحہ قصور پر ہر آنکھ اشکبار بار ہے ۔ معصوم زینب کےاہلخانہ سے تعزیت  کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق،تحریک انصاف کے جہانگیر ترین اور ایم کیوایم کا وفد قصور پہنچا۔

تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شرمندگی مٹانے کےلئے رات کے اندھیرے میں قصور آئے ۔ قیامت گزر گئی پولیس نے کچھ کیوں نہ کیا؟۔

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے پنجاب حکومت کو نااہل قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں کےخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

ایم کیو ایم کا وفد بھی قصور پہنچا اور زینب کےورثا سے اظہار تعزیت کیا۔

خواجہ اظہار کا کہنا تھا  مجرم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

زینب واقعے کے بعد ابھی تک فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار ہے  ۔ سیاستدانوں نے مجرم کو کڑی سے کڑی سزادینے کے مطالبے کےساتھ حکمرانوں کی غفلت پر بھی سوال اٹھائےہیں۔