Friday, April 19, 2024

جہانگیر ترین بیک ڈور سے حکمرانوں سے معافیاں مانگتے ہیں : طلال چودھری

جہانگیر ترین بیک ڈور سے حکمرانوں سے معافیاں مانگتے ہیں : طلال چودھری
September 9, 2016
اسلام آباد(92نیوز)مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان اسمبلی کے بارے میں کہتے رہے کہ یہاں چور اور ڈاکو بیٹھے ہیں  لیکن حقیقت یہ ہے کہ عمران خان کے دائیں اور بائیں چور بیٹھے ہیں  جہانگیر ترین بیک ڈور سے حکمرانوں سے معافیاں مانگتے ہیں، باہر آکر تنقید کرتے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق  قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں طلال چودھری نے کہا کہ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے  اسی اسمبلی کو وہ چوروں اور ڈاکوؤں کی اسمبلی کہتے رہے لیکن حقیقت میں تحریک انصاف کے چیئرمین کے دائیں اور بائیں چور بیٹھے ہیں عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا ۔ طلال چودھری نے دعویٰ کیاکہ جہانگیر ترین بیک ڈور سے مسلم لیگ نون کے رہنماؤں سے رابطے رکھتے ہیں اور معافیاں بھی مانگ لیتے ہیں انہوں نے اس موقع پر جہانگیرترین کو جواب دینے کا چیلنج بھی دے ڈالا ۔ مسلم لیگ نون کے رہنما کا کہنا تھا کہ اب امپائر کی انگلی والا معاملہ ختم ہو چکا ہے عوام باشعور ہیں۔ عمران خان کی کوئی بھی نہیں سننے والا۔