Monday, September 16, 2024

جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کی اخترمینگل سے ملاقات

جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کی اخترمینگل سے ملاقات
August 8, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین نے کوئٹہ میں بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل سے ملاقات  کی ۔ سردار اختر مینگل نے  مرکز میں پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی ۔ دوسری جانب سندھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سے بھی پاکستان تحریک انصاف کے معاملات طے پاگئے ،  شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کل ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے۔ جی ڈی اے سے ملاقات میں شراکت اقتدار کا فارمولا طے کیاجائےگا۔