Friday, May 17, 2024

جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں اختلافات ختم

جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی میں اختلافات ختم
October 12, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) کپتان کے دو اہم کھلاڑیوں میں فائر بندی ہو گئی ، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے باہمی اختلافات ختم ہو گئے ۔ جہانگیر ترین حج پر گئے تو شاہ محمود قریشی سے بہت زور سے بغل گیر ہوئے  ، جادو کی جپھی نے اختلافات کو مٹا دالا۔ اختلافات ختم ہونے کی تائید کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ  شاہ محمود قریشی نے اور میں نے پارٹی کے لئے مل کر کام  کرنا ہے ، جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ کہیں بھی بنادیا جائے  مجھے کوئی اعتراض نہیں ۔