Friday, May 3, 2024

جہاز گرانےکا واقعہ قابل افسوس ہے : ترک صدر

جہاز گرانےکا واقعہ قابل افسوس ہے : ترک صدر
November 28, 2015
پیرس(ویب ڈیسک)ترکی نے روس سے کشیدگی  ختم  کرنے اور  تعلقات معمول پرلانے کے لئے پہل کردی ترک صدررجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ جہاز گرانے کا واقعہ  قابل افسوس ہےامید ہے مستقبل میں  فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں  کی جائے گی۔ تفصیلات کےمطابق شامی سرحد پر جنگی جہاز  مارگرانے کے بعد سے روس اورترکی کے درمیان کشیدگی برقرارہے ترک صدررجب  طیب اردگان نے  ماسکو  کے  ساتھ  تعلقات  معمول   پر لا نے  کے لئے  بڑے  پن  کا مظاہرہ  کیا اور  کہا  کہ    چوبیس نومبر  کا  واقعہ  قابل  افسوس  ہے  یہ   نہیں ہونا  چاہئے  تھا امید  ہے  مستقبل میں  ترکی  کی  فضائی حدود  کی  خلاف ورزی نہیں کی جائے گی۔ صدررجب  طیب اردگان نے کہاکہ  دونوں ملکوں کو اب مثبت انداز میں  آگے بڑھنا چاہیے ترک صدرنےاقوام متحدہ کے تحت پیرس میں ہونے والی عالمی  ماحولیاتی کانفرنس  میں  روسی صدر سے ملنے کی  خواہش کا ایک  بار  پھر اظہارکیا۔ دوسری جانب ترکی  کی  وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں کو ہدایت  کی ہے کہ وہ صورت حال بہتر اور واضح ہونے تک روس کا سفر نہ کریں جبکہ روس  ترک شہریوں کے لیے  مفت ویزے کی سہولت پہلے ہی ختم  کرنے کااعلان کرچکا ہے۔