Thursday, March 28, 2024

  جہادکودہشت گردی کےساتھ جوڑناگھناؤنی سازش ہے،مولانافضل الرحمان

   جہادکودہشت گردی کےساتھ جوڑناگھناؤنی سازش ہے،مولانافضل الرحمان
November 29, 2015
لاڑکانہ(92نیوز)جمعیت علما ئےاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جہاد کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا  گھناؤنی ساز ش ہے پاکستان کو لبرل ملک نہیں بننے دیں گے پوری  مغربی دنیا اسلام کے خلاف اکٹھی ہو گئی ہے اسلام کو دنیا  میں   انتہا پسند دین کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ لاڑکانہ میں شہدا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان ایک نظریئے  کی بنیاد پر وجود میں آیا جو  آئے روز تبدیل  نہیں ہو سکتےپاکستان کو لبرل ملک نہیں بننے دیں گےحکمرانوں کو پاکستان کو لبرل نہیں بلکہ اسلامی ملک بنانا ہو گا۔ مولانا فضل الرحمان  کا کہنا تھا کہ جہاد کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا  گھناؤنی سازش ہے  پوری  مغربی دنیا اسلام کے خلاف اکٹھی ہو گئی ہے اسلام کو دنیا  میں انتہا پسند دین کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے امن کے دعوے داروں نے افغانستان،لیبیا اور عراق میں تباہی پھیلائی۔ جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ  نے کہا کہ  وہ پاکستان کو اعلیٰ مقام دلانا چاہتے ہیں اسلام ہمیشہ حکمران ہوتا ہے اسلام کی حاکمیت چاہتے ہیں۔