Sunday, May 19, 2024

مجھے نون لیگ میں فارورڈ بلاک بنتا نظر آرہا ہے ، شیخ رشید

مجھے نون لیگ میں فارورڈ بلاک بنتا نظر آرہا ہے ، شیخ رشید
December 29, 2018
لاہور (92 نیوز ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ  انہیں  مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلال بنتا نظر آرہا ہے ، ساری پارٹیوں کے نیب زدہ افراد کے لیڈر شہباز شریف ہیں، گورنر راج کوئی نہیں آرہا، اس کی ضرورت بھی نہیں۔ وزیر ریلوے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرداری کو پتہ ہے اس کے خلاف نواز شریف سے کئی زیادہ کیسز ہیں،تمام دستاویزات میں زرداری کے خلاف شہادتیں ہیں ، خورشید شاہ کا مستقبل بھی وہی ہے جو آصف علی زرداری کا ہے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ اگر مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر بننا پڑا تو بنوں گا ، جن کا احتساب ہو رہا ہے  وہ چیخیں نہ ماریں ابھی تو پائپ لائنوں مین بہت سے  کیسز پڑے ہوئے ہیں ۔ہم ریلوے کو کالی بھیڑوں سے پاک کریں گے ۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ رحمان بابا ٹرین پہلے  ہفتے ہی کامیاب ہو گئی ، 23مارچ تک نئے سال میں 20 ٹرینیں چلائیں گے، خواتین کیلئے ٹرین کا ایک ڈبہ مختص کیا جائے گا، آئل کی ای سی سی سے منظوری لے لی ہے، شیڈوں میں آئل ڈپو بنائے جائیں گے ۔سکھر میں سب سے زیادہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے پکڑے گئے ہیں۔ چودھری نثار سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  نثار میرے شہر کے ہیں اور پڑوسی بھی ، اللہ نے ان سے بیوقوفیاں کرائیں ۔