Wednesday, May 22, 2024

جھگی اسکول پراجیکٹ چکوال میں تقریب ، بچوں کی شاندار پرفارمنس

جھگی اسکول پراجیکٹ چکوال میں تقریب ، بچوں کی شاندار پرفارمنس
October 21, 2019
چکوال ( 92 نیوز) چکوال میں بھیک مانگنے والے بچوں نے بھیک سے انکار اور تعلیم سے عملی پیار کا اظہار کرکے کمال کردیا۔ جھگی اسکول پراجیکٹ چکوال میں تقریب کا انعقاد کیا تو بچوں نے شاندار پرفارمنس پیش کرتے ہوئے دل جیت لئے ۔ چکوال  میں اپنے والدین کی آمدنی کا بڑا ذریعہ بننے والے 50بچوں نے بھیک مانگنے کی بجائے تعلیم حاصل کرنا شروع کر دی ،   6سالوں سے قائم جھگی اسکول پراجیکٹ  میں ایک تقریب منائی گئی جس میں ان بچوں نے تقاریر اور ٹیبلوز  پیش کیے۔ صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفرازنے ان بچوں کو مفت تعلیم اورا سکالرشپس دینے کا اعلان بھی کیا ،  تقریب میں طلبہ کی بنائی گئی اشیاء کی نمائش بھی کی گئی ، سینیٹر جنرل (ر) عبدالقیوم  نے اسکول کے بچوں کی پرفارمنس کو سراہا۔ چکوال کا یہ جھگی ا سکول پراجیکٹ  دعوت فکر دیتا ہے کہ بھیک سے پاک معاشرےکا قیام کوئی بڑی بات نہیں  ۔