Friday, March 29, 2024

جھوٹے، کرپٹ اور نااہل لوگوں کی حکومت میں کرپشن کا بازار گرم ہے ، مفتاح اسماعیل

جھوٹے، کرپٹ اور نااہل لوگوں کی حکومت میں کرپشن کا بازار گرم ہے ، مفتاح اسماعیل
June 27, 2021

لاہور (92 نیوز) رہنما نون لیگ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے جھوٹے، کرپٹ اور نااہل لوگوں کی حکومت میں کرپشن کا بازار گرم ہے۔

مفتاح اسماعیل ایک بار پھر وفاقی حکومت پر برس پڑے اور بولے پاکستان کی تاریخ میں اس سے پہلے کبھی گیس کی قلت نہیں ہوئی۔ اگر جون کے مہینے میں گیس کی قلت ہے تو اندازہ کر لیں کہ دسمبر میں کیا صورتحال ہو گی۔

مفتاح اسماعیل نے  وفاقی  حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا اس وقت نا اہلی اور کرپشن کا بازار گرم ہے۔ اس حکومت  نے ہمارے کئے ہوئے معاہدے کے تحت سستی گیس نہیں خریدی اور آج یہ مہنگی گیس خرید رہے ہیں۔

کراچی میں  بڑھتی بجلی کی  لوڈ شیڈنگ پر مفتاح  اسماعیل نے مطالبہ کیا کہ  اس  پر کمیشن قائم کیا جائے۔ یہ بھی بتایا کہ  سندھ حکومت نے کے الیکٹرک کے اور کے الیکٹرک نے وفاق کے پیسے روکے ہوئے ہیں۔ مل بیٹھ کر اس مسلئے کو حل کریں ورنہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ کبھی ختم نہیں ہو گا۔