Thursday, April 18, 2024

جھوٹے دستاویزات سے ڈرایا نہیں جاسکتا ، آصف زرداری

جھوٹے دستاویزات سے ڈرایا نہیں جاسکتا ، آصف زرداری
December 22, 2018
کراچی (92 نیوز) سابق صدر آصف زرداری نے کہا جھوٹے دستاویزات سے ڈرایا نہیں جاسکتا۔ منی لانڈرنگ کے الزامات اور ملک کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا بلاول ہاوس میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گڑھی خدا بخش میں 27 دسمبر کے جلسے اور پارٹی قیادت پر الزامات کا جواب دینے سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔ پارٹی رہنماوں نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تمام الزامات کو مسترد کر دیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عوام پر مہنگائی کا بم گرانے والی یو ٹرن سرکار کو عوام ہی ختم کریں گے۔ سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جھوٹی دستاویزات کے ذریعے ڈرایا، دھمکایا نہیں جا سکتا۔ نثار کھوڑو نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ حکومت مختلف اداروں میں مداخلت کر رہی ہے۔ وزیراعظم چیئرمین نیب کے بغیر کھانا نہیں کھاتے۔ اجلاس میں 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ جلسے سے قبل 26 دسمبر  مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں احتجاجی تحریک اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔