Wednesday, April 24, 2024

جھوٹی گواہی انصاف کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے ، چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ

جھوٹی گواہی انصاف کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے ، چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ
July 28, 2019
 لاہور (92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے کہا ہے کہ جھوٹی گواہی انصاف کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ عدالتوں پر کیسز کے بوجھ کم کرنے کے لئے حکمت عملی بنا رہے ہیں۔ لاہور میں جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ صحیح ثبوت کے بغیر انصاف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ جھوٹی گواہی دینے والوں کو سزا دے کر مثال قائم کرنی چاہئے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ صنفی امتیاز سے متعلق جلد الگ سے عدالتیں قائم ہونگی۔ ہمیں عدالتی کارروائی میں صنفی مساوات کا خیال رکھنا چاہیے۔ تقریب سے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم احمد خان نے بھی خطاب کیا۔ صنفی امتیاز کی بنیاد پرتشدد کی روک تھام سے متعلق ورکشاپ میں تربیت حاصل کرنے والوں میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔