Thursday, March 28, 2024

جھوٹی خبریں پھیلانے کے خلاف فرانسیسی پارلیمنٹ میں دو متنازعہ قوانین منظور

جھوٹی خبریں پھیلانے کے خلاف فرانسیسی پارلیمنٹ میں دو متنازعہ قوانین منظور
November 22, 2018
پیرس (92 نیوز) جھوٹی خبریں پھیلانے کے خلاف  فرانسیسی پارلیمنٹ میں دو متنازعہ قوانین کی منظوری دے دی گئی۔ ان قوانین کے تحت جھوٹی خبریں پھیلانے والے کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ ارکان نے واضح اکثریت کے ساتھ جعلی خبروں کے خلاف صدر میکخواں  کے منصوبوں کی حمایت کی ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ صدارتی انتخاب کے دوران افواہوں اور جعلی بیانات کے پھیلانے پر مکمل طور پر پابندی عائد کی جائے۔ قانون کی منظوری سے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں  کو  غلط بیانی کرنے والے کے خلاف کارروائی کا اختیار حاصل ہو جائے گا۔