Thursday, May 2, 2024

جھوٹی حکومت کی جھوٹی ایف آئی آر جلسے کی تاریخی کامیابی کا ثبوت ہے ، مریم اورنگزیب

جھوٹی حکومت کی جھوٹی ایف آئی آر جلسے کی تاریخی کامیابی کا ثبوت ہے ، مریم  اورنگزیب
December 15, 2020

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹی حکومت کی جھوٹی ایف آئی آر مینار پاکستان جلسے کے تاریخی کامیابی کا تحریری ثبوت ہے۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھاکہ   جلسہ چھوٹا دکھانے کے پروپیگنڈے میں ناکامی پر جھوٹا پرچہ درج کیاگیا، کرائے کے ترجمانوں کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے۔

خواجہ سعدرفیق نے لاہور کے جلسے کو تاریخی قرار دے دیا،، کہتے ہیں اپنی سیاسی تاریخ میں ایسا جلسہ نہیں دیکھا۔