Wednesday, April 24, 2024

جھوٹی ایف آئی آر کا اندراج بڑا مسئلہ ہے ، آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی

جھوٹی ایف آئی آر کا اندراج بڑا مسئلہ ہے ، آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی
October 24, 2018
لاہور  ( 92 نیوز) آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کا کہنا ہے کہ جھوٹی ایف آئی آر کا اندراج ایک بڑا مسئلہ ہے ، تھانہ کلچر کو درست کریں گے ۔ چینل  92 نیوز کے پروگرام  ’’ہو کیا رہا ہے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ  تھانوں میں رشوت کا مسئلہ عام ہے،کرپشن کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ  پولیس افسر ایمانداری سے کام کرے تو کسی کی مجال نہیں اسکے کام میں مداخلت کرے، ہم جمہوری انداز میں پولیسنگ نہیں کر رہے تھے،آمرانہ قسم کی پولیسنگ نہیں ہونے دینگے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران کیس کا فیصلہ ہونے تک معطل رہیں گے ، ہمارا ایشو موجودہ پولیس کی صلاحیت بڑھانا ہے، ڈولفن پولیس کا رسپانس اچھا رہا لیکن ان پر خرچہ بہت زیادہ ہے۔ 20،20لاکھ کی موٹر سائیکل خریدی گئی،اتنے کی گاڑٰی آجاتی ہے۔ آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ نئے یونٹس بنانے سے بہتر پہلے سے موجودہ پراجیکٹس کی بہتری پر کام کرنا ہے،پٹرولنگ پولیس کی گاڑیاں بہت پرانی ہو گئیں،پہلے یہ خریدی جانی چاہیے تھیں۔