Tuesday, April 16, 2024

جھوٹ نہیں بولتے، نوجوانوں کی تقدیر بدل دیں گے: نواز شریف

جھوٹ نہیں بولتے، نوجوانوں کی تقدیر بدل دیں گے: نواز شریف
April 14, 2015
گلگت (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ اُن کا دل گلگت بلتستان کے عوام کے لئے دھڑکتا ہے، وہ یہاں کنٹینر کی سیاست کرنے یا کسی کو گالی دینے نہیں آئے بلکہ ترقیاتی منصوبے دینے آئے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے گلگت میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ وہ یہاں کنٹینر کی سیاست کرنے نہیں بلکہ فاصلے کم کر کے دلوں کو آپس میں جوڑنے آئے ہیں۔ وہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور جھوٹ نہیں بولتے، نوجوانوں کی تقدیر بدل دیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کونسل کی میٹنگ پہلے اسلام آباد میں ہوتی تھی لیکن اب گلگت بلتستان میں ہی ہو گی اور وہ خود اس میں شرکت کے لئے آئے ہیں کیونکہ نواز شریف کا دل گلگت بلتستان کے عوام کے لئے دھڑکتا ہے۔ گلگت بلتستان میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ خنجراب سے رائے کوٹ تک بہترین سٹرک اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں گلگت بلتستان کے لئے کئی منصوبوں کا بھی اعلان کیا جن میں بلتستان یونیورسٹی کا قیام، سکردو اور گلگت کے لئے پروازیں بڑھانا اور اسلام آباد تک بڑی شاہراہ کی تعمیر شامل ہیں۔