Thursday, April 25, 2024

جھنگ ، ہزاروں افراد نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

جھنگ ، ہزاروں افراد نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا
April 12, 2019

 جھنگ (92 نیوز) جھنگ کے نواحی علاقے دربار حضرت سلطان باہوؒ پر ہزاروں افراد نے انوکھے انداز میں سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جھنگ کے نواحی علاقے دربار سلطان باہوؒ پر ہزاروں افراد جمع ہوئے۔ شرکاء نے سفید لباس زیب تن کر رکھے تھے۔ دل میں شہداء کو خراج عقیدت اور لب پر نعرہ تکبیر کی صدائیں بلند تھیں۔

 منتظمین کہتے ہیں کہ 20 ہزار سے زائد شرکاء گراؤنڈ میں داخل ہوئے اور ایک ترتیب کے ساتھ کھڑے ہو کر سانحہ کرائسٹ چرچ کی مسجد کا نقشہ کھینچ دیا۔ شریک افراد شہداء کے خاندان سے بھی اظہار یکجہتی کرتے رہے۔

 صاحبزادہ سلطان احمد علی کے مطابق سفید لباس زیب تن کرنے کا مقصد دنیا کو بتایا گیا کہ اسلام امن پسندی کا دین ہے۔