Friday, May 17, 2024

جھنگ کے مقام پر دریائے جہلم میں طغیانی، 12 سے زائد دیہات زیرآب

جھنگ کے مقام پر دریائے جہلم میں طغیانی، 12 سے زائد دیہات زیرآب
June 6, 2020
جھنگ (92 نیوز) جھنگ کے مقام پر دریائے جہلم میں طغیانی کے باعث 12 سے زائد دیہات زیرآب آگئے۔ دریا کا پانی وسیع رقبے پر کھڑی فصلوں میں داخل ہوگیا۔ دریائے جہلم میں طغیانی سے موضع ماچھیوال، عمرانہ، نون سنگرا، بیلہ شہر، کوٹ ملدیو میں مکانات کو نقصان پہنچا۔ پانی آنے سے چاول، سبزی اور دیگر فصلیں متاثر ہوگئیں، کاشتکاروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔