Sunday, September 8, 2024

جھنگ : پک اپ اور ٹرک میں تصادم سے 6افراد جاں بحق

جھنگ : پک اپ اور ٹرک میں تصادم سے 6افراد جاں بحق
March 27, 2016
  جھنگ(92نیوز)جھنگ کے قریب بھکر روڈ ڈولی شہید کے قریب پک اپ اور اور ٹرک میں تصادم سے تین خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق  جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق  بھکر روڈ پر تیز رفتاری  کے باعث پک اپ  ٹرک  کے ساتھ ٹکرا گئی جس سے چھ افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔جاں بحق ہونے والے افراد میں چالیس سالہ شہناز، اٹھارہ سالہ سونیا، بیس سالہ صفیہ بی بی، پچیس سالہ عامر ساٹھ سالہ رمضان اور سات سالہ بلال شامل ہیں۔