Thursday, March 28, 2024

جھنگ : ٹرک اور بس میں خوفناک تصادم، 14 مسافر جاں بحق، 12زخمی

جھنگ : ٹرک اور بس میں خوفناک تصادم، 14 مسافر جاں بحق، 12زخمی
May 21, 2016
جھنگ (ویب ڈیسک) ذرا سی غفلت اور تیزرفتاری نے کئی گھرانوں میں صف ماتم بچھا دی۔ جھنگ کے قریب بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم سے14 مسافر موت کی وادی میں اتر گئے۔ خواتین اور بچوں سمیت بارہ افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ کے دربار سلطان باہو سے زائرین کو لانے والی وین کوٹ شاکر کے راستے جوہر آباد جارہی تھی کہ جنڈمالہ کے قریب سامنے سے آنے والے تیزرفتار ٹرک سے ٹکرا گئی۔ خوفناک حادثے کے نتیجے میں 14مسافروں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑے۔ زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر کوٹ شاکر اور سول اسپتال منتقل کیا گیا جن میں چند کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ تھانہ کوٹ شاکر پولیس نے حادثے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کے لئے ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔