Friday, April 19, 2024

جھنگ میں چھوٹے بھائی نے بڑے کو قتل کر کے خود کشی کر لی

جھنگ میں چھوٹے بھائی نے بڑے کو قتل کر کے خود کشی کر لی
December 13, 2017

جھنگ ( 92 نیوز ) افسوسناک خبر ہے جھنگ سے جہاں پسند کی جگہ شادی کروانے سے منع کرنے پر چھوٹے نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا اور پھر گولی مار کو خود کشی کر لی ۔ دو جوان بھائیوں کی ہلاکت پر گھر میں کہرام مچ گیا ۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لے لیں ۔
جھنگ کے علاقے بلی حبیب میں 22 سالہ عبدالشکور نے بڑے بھائی غلام شبیر پر فائرنگ صرف اس وجہ سے کی کہ وہ اسے پسند کی شادی کرنے سے منع کرتا تھا ۔ ریسکیو نے زخمی کو طبی امداد دینے کی کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔
بھائی کی خون میں لت پت لاش دیکھی تو ملزم عبدالشکور جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور اسی پستول سے خود کو گولی چلا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ پولیس نے دونوں بھائیوں کو لاشیں قبضے میں لے لیں تاہم لواحقین نے کارروائی کروانے سے انکار کر دیا ۔