Tuesday, May 21, 2024

جھنگ میں مسائل کے انبار، خستہ حال سبزی منڈی روڈ کا تعمیراتی کام ادھورا، ٹھیکیدار غائب

جھنگ میں مسائل کے انبار، خستہ حال سبزی منڈی روڈ کا  تعمیراتی کام ادھورا، ٹھیکیدار غائب
December 22, 2019
جھنگ (92 نیوز) جھنگ میں 92 نیوز کی نشاندہی پر سبزی منڈی اور کالج روڈ کی تعمیر شروع تو کی گئی مگر نگرانی نہ ہونے کے باعث ٹھیکیدار تعمیراتی کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہوگیا۔ جھنگ میں سبزی منڈی اور کالج روڈ کی تعمیرمکمل نہ ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے حکام بالا سے اصلاح احوال کا مطالبہ کردیا۔