Thursday, March 28, 2024

جھنگ میں ایک روز قبل اغواہونے والی آٹھ سالہ بچی بازیاب

جھنگ میں ایک روز قبل اغواہونے والی آٹھ سالہ بچی بازیاب
December 9, 2017

جھنگ (92 نیوز) نواحی علاقے غازی آباد سے ایک روز قبل اغواہونے والی آٹھ سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کروا لیا، دو اغوا کاروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

جھنگ کی تحصیل احمد پور سیال کے نواحی علاقہ غازی آباد سے ایک روز قبل نادرنامی شخص کی آٹھ سالہ بیٹی ثانیہ زہرا کو نا معلوم ملزمان نے سکول سے گھر جاتے ہوئے اغوا کرلیا ،والدین کی جانب سے بچی کے مبینہ اغوا کی اطلاع پر پولیس گڑھ مہاراجہ نے کارروائی کی۔

ایس ایچ او گڑھ مہاراجہ کے مطابق بچی کو دریا چناب کے کنارے سے بازیاب کرایا گیا جبکہ دو اغوا کاروں محمد سلیم اور اس کے ساتھی کو حراست میں لے لیا گیا۔