Friday, March 29, 2024

جھنگ میں 1230میگاواٹ کے حویلی بہادر شاہ گیس پاور پلانٹ کا افتتاح

جھنگ میں 1230میگاواٹ کے حویلی بہادر شاہ گیس پاور پلانٹ کا افتتاح
October 17, 2015
جھنگ (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے جھنگ میں بارہ سو تیس میگاواٹ کے حویلی بہادر شاہ گیس پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا۔ حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے یوریاکھادکی قیمت میں ایک سوپچاس اورڈی اے پی کی قیمتوں میں پانچ سوروپے کمی کا اعلان کر دیا۔ میاں نوازشریف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ پورا ہوتا نظر آرہا ہے۔ میاں نوازشریف نے کہا کہ ایل این جی منصوبوں سے پانچ سو ستر ارب روپے کی بچت ہوگی۔ پاکستان کے زرمبادلہ میں بھی ریکارڈ اضافہ ہو گا۔ پاکستان کی معاشی ریٹنگ منفی سے مثبت ہوگئی یہ پلس پلس میں بھی جائے گی۔