Thursday, April 25, 2024

جھنگ : مسلم لیگ ن اور آزاد امیدواران کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق

جھنگ : مسلم لیگ ن اور آزاد امیدواران کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق
December 6, 2015
جھنگ(92نیوز)جھنگ کے وارڈ نمبر 18 میں مسلم لیگ ن اور آزاد امیدواران کے درمیان تصادم سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کےمطابق  وارڈ نمبر 18 سے مسلم لیگ ن کے زاہد پرویز لالا الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت اچھو انصاری کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس کی بھاری نفری وارڈ نمبر 18 نور پور سادات پہنچ گئی ہے جبکہ  مخالفین میں فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔