Saturday, April 27, 2024

  جھنگ: سیوریج پائپ لائن کی صفائی کے دوران 3مزدور جاں بحق

   جھنگ: سیوریج پائپ لائن کی صفائی کے دوران 3مزدور جاں بحق
June 25, 2015
جھنگ(92نیوز)جھنگ چاندنی چوک میں سیوریج پائپ لائن کی صفائی کے دوران3مزدورزہریلی گیس سانس میں داخل ہونے کے باعث جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک کی حالت غیرہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ کے انتہائی اہم ترین علاقہ چاندنی چوک پر زیر تعمیر سٹرک جو کہ پچھلے 5سالوں سے زیر تعمیر ہے جس تعمیرکا ٹھیکہ MPAجھنگ راشدہ یعقوب کے بیٹے ابراہیم یعقوب کے پاس ہے اور یہ سڑک 5سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود مکمل نہ کی جا سکی ہے جس کے باعث آج ایک انتہائی افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب 3مزدور35سالہ نثار،30سالہ احمد اور 38سالہ اللہ دتہ اس روڈ پر سیوریج کی پائپ لائن کھولنے کیلئے جب نالہ کے اندر گئے تو سیوریج پائپ لائن میں سے نکلنے والی زہریلی گیس کے باعث ان کاسانس رک گیااورتینوں مزدور زندگی کی بازی ہار گئے۔ ایک گھنٹہ گزرنے کے بعد جب چوتھا مزدور ناصر سیوریج پائپ لائن میں اپنے ساتھیوں کو آواز لگانے کیلئے اندر داخل ہوا تو وہ بھی بے ہوش ہو کر سیوریج پائپ لائن میں جا گرا۔ اہل علاقہ کی ریسکیو 1122کو اطلاع دینے کے بعد ریسکیو 1122کے عملہ نے تینوں لاشوں کو سیوریج نالہ سے نکال کر DHQہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔