Sunday, May 5, 2024

جھنگ ، سیوریج اور فیکٹریوں کا پانی دریائے چناب میں گرنے لگا

جھنگ ، سیوریج اور فیکٹریوں کا پانی دریائے چناب میں گرنے لگا
May 13, 2018
جھنگ (92 نیوز) جھنگ میں نکاسی آب کا نظام ناقص ہونے پرسیوریج اور فیکٹریوں کا آلودہ پانی دریائے چناب میں گررہا ہے جس سے آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے۔ دریاے چناب کا شمار پنجاب کے بڑے دریاؤں میں ہوتا ہے تاہم ہر گزرتے دن کے ساتھ اس کی اہمیت کمہوتی جا رہی ہے جس کی وجہ دریا میں سیوریج اور فیکٹریوں کا آلودہ پانی گرنا ہے۔ سیم نالہ نہ ہونے کے باعث فیکٹری مالکان نے اس روش کا اپنا رکھا ہے۔ آلودگی بڑھنے پر شہری بھی فکر مند ہیں۔ دریا کا پانی اس قدر آلودہ ہو چکا ہے کہ اس کی آبی حیات بھی شدید متاثر ہے۔ شہری شکوہ کرتے دیکھائی دیتے ہیں کہ دریا سے لائی جانے والی مچھلی بدبودار ہوتی ہے۔ محکمہ فشریز کے افسران بھی دریائے چناب کی صورت حال سے پریشان ہیں۔ شہر کے گرد سیم نالہ کی تعمیر سیاست کی نذر ہونے سے جہاں نکاسی آب کا مسئلہ گھمبیر ہوتا جا رہا ہے وہیں آؓبی حیات کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔