Friday, March 29, 2024

جھنگ ، سابق وفاقی وزیر عابدہ حسین کا پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان

جھنگ ، سابق وفاقی وزیر عابدہ حسین کا پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
July 11, 2018
جھنگ ( 92 نیوز ) جھنگ کے حلقہ این اے 114 میں  پی ٹی آئی کو بڑی کامیابی مل گئی، سابق وفاقی وزیرعابدہ حسین نے پی ٹی آئی امیدوارصاحبزادہ محبوب سلطان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ این اے 114 میں پیپلزپارٹی کےفیصل صالح حیات اور پی ٹی آئی کے محبوب سلطان میں مقابلہ ہوگا ۔ جھنگ کے 11 قومی و صوبائی حلقوں سے مسلم لیگ ن کو ٹکٹ کیلئے کوئی درخواست موصول نہ ہوئی تھی ، مسلم لیگ ن کی جانب سے جھنگ میں شیخ وقاص اکرم کو ٹکٹ جاری کیا گیا تھا مگر شیخ وقاص اکرم نے ٹکٹ لینے سے انکار کر دیا تھا ۔