Thursday, April 25, 2024

جھنگ : دو گروپوں میں تصادم کے باعث 3افراد جاں بحق 15زخمی

جھنگ : دو گروپوں میں تصادم کے باعث 3افراد جاں بحق 15زخمی
May 27, 2016
جھنگ(92نیوز)ضلع جھنگ کے علاقے ٹبہ سلطان کے میں دو مسلح گروپوں میں تصادم کے باعث  تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 15 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق جھنگ کے علاقے ٹبہ سلطان میں سلطان باہو دربارکے اطراف میں دوگروپوں میں زرعی رقبے کے تنازعے پر فائرنگ ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے، مرنے والوں میں محمد آصف شفیع، صابر،غلام سرور شامل ہیں ۔ کئی گھنٹے کی فائرنگ سے 15 فراد زخمی  بھی ہوئے، جنہیں سول اسپتال جھنگ اور الائیڈاسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا، ان میں سے 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتایہ جاتی ہے پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہونے کے باوجود علاقے میں حالات بدستور کشیدہ ہیں، اور فائرنگ کا سلسہ تاحال جاری ہے۔