Sunday, September 8, 2024

جھنگ: تیزرفتار ٹرک بے قابو ہو کر مکان پر جاگرا، ملبے تلے دب کر سات بہن بھائی جاں بحق

جھنگ: تیزرفتار ٹرک بے قابو ہو کر مکان پر جاگرا، ملبے تلے دب کر سات بہن بھائی جاں بحق
April 23, 2015
جھنگ (نائنٹی ٹو نیوز) جھنگ میں تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر ایک مکان پر جا گرا جس کے نتیجہ میں مکان کے ملبہ تلے دب کر سات بہن بھائی موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو بہن بھائیوں اور والدین کو بچا لیا گیا۔ جھنگ سرگودھا روڈ اور بھکر روڈ کو ملانے والےحفاظتی بند پر بنے رنگ روڈ پر تیزرفتار ٹرک موڑ کاٹتے ہوئے ایک مکان کی چھت پر جا گرا۔ جاں بحق ہونے والے بچوں میں چودہ سالہ عمران، بارہ سالہ نادیہ، دس سالہ رابعہ، آٹھ سالہ مسرت، پانچ سالہ فرحت اور دو سالہ مافیہ شامل ہیں جبکہ دو بچوں تین سالہ رضوان، دوسالہ سعدیہ، ان کی والدہ سرداراں بی بی اور والد رمضان کو ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ٹرک ڈرائیور حادثہ کے بعد فرار ہو گیا جبکہ ٹرک پر سوار دیگر تین افراد کو پولیس نے اپنی حراست میں لے لیا۔