Thursday, April 18, 2024

جھنگ ، تجاوزات کے خلاف آپریشن رکوانے کیلئے انتظامیہ متحرک

جھنگ ، تجاوزات کے خلاف آپریشن رکوانے کیلئے انتظامیہ متحرک
October 19, 2018
جھنگ (92 نیوز) جھنگ میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن رکوانے کیلئے انتظامیہ متحرک ہو گئی اور خود ہی رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دیں۔ بھکر روڈ پر پختہ تجاوزات ختم کرنے کیلئے انتظامیہ نے پہلے سرخ نشان لگائے جب مکینوں نے از خود تجاوزات مسمار کر دیں تو انتظامیہ نے یوٹرن لے کر اپنے ہی نشان ختم کروا دئیے جس پر متاثرین سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔ شہریوں نے بڑے پیمانے پر دکانیں اور گھر مسمار کئے لیکن واگزار کرائی گئی جگہ تجاوزات کا حصہ تھی یا نہیں۔ پہلے تو محکمہ ریونیو اور ہائی وے نے چپ سادھ لی اور جب لب کشائی کی تو کہتے ہیں ان کے پاس اس جگہ کا کوئی سرکاری ریکارڈ نہیں۔ انتظامیہ اس کا تسلی بخش جواب نہیں دے رہی۔ شہری پوچھتے ہیں کہ جب ریکارڈ ہی موجود نہیں تو ان سے تختہ تعمیرات کیوں مسمار کروائی گئیں۔