Saturday, April 27, 2024

جھنگ: بلدیاتی الیکشن، سیاسی قیادت کو ٹف ٹائم دینےکیلئے آزاد امیدوار میدان میں، شیخ وقاص کے بھائی اور آزاد امیدوار میں کانٹے کا مقابلہ

جھنگ: بلدیاتی الیکشن، سیاسی قیادت کو ٹف ٹائم دینےکیلئے آزاد امیدوار میدان میں، شیخ وقاص کے بھائی اور آزاد امیدوار میں کانٹے کا مقابلہ
December 4, 2015
جھنگ (نائنٹی ٹو نیوز) بلدیاتی الیکشن میں جھنگ کی سیاسی قیادت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے آزاد امیدوار بھی میدان میں کود پڑے۔ پانچ دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جھنگ کی سیاسی قیادت اپنے عزیزوں کے ہمراہ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے مگر ان کا مقابلہ کرنے کیلئے آزاد امیدوار بھی میدان میں آ گئے ہیں۔ سابق وزیر تعلیم شیخ وقاص اکرم کے بھائی اور ممبر قومی اسمبلی شیخ محمد اکرم کے تین بیٹوں کو بلدیاتی انتخابات میں شکست دینے کیلئے تمام سیاسی دھڑے متحد ہو گئے ہیں۔ شیخ وقاص کے بھائی فواد اکرم اور آزاد امیدوار فیروز انجم میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ ادھرممبر صوبائی اسمبلی راشدہ یعقوب کے کزن محمد عمران کا آزاد امیدوار محمد یامین مقابلہ کریں گے۔ دوسری جانب فیصل صالح حیات کےبھائی اسد حیات اورغلام عباس آزاد حیثیت میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں جبکہ محمد رمضان پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر آزاد امیدوار واجد علی خان کا مقابلہ کریں گے۔