Friday, April 26, 2024

جھنگ ، الیکشن2018، پرنٹنگ پریس مارکیٹ کی رونقیں عروج پر پہنچ گئیں

جھنگ ، الیکشن2018، پرنٹنگ پریس مارکیٹ کی رونقیں عروج پر پہنچ گئیں
July 2, 2018
جھنگ (92 نیوز) جھنگ میں امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوتے ہی پرنٹنگ پریس مارکیٹ کی رونقیں عروج پر پہنچ گئیں۔ انتخابی امیدوار تشہیری مہم چلانے کے لیے بڑی تعداد میں مختلف سائز کے پوسٹرز، فلیکسز اور بینرز کی چھپوائی میں مصروف ہو گئے ہیں۔ امیدوار کہتے ہیں وقت کی قلت کے باعث اب جلد سے جلد کام مکمل کروا کے مہم شروع کرنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب کاروبار میں آنے والے تیزی نے پرنٹنگ پریس مالکان کے دن اور رات ایک کر دیئے ہیں۔ آرڈرز کی بھرمار اور کام کا بوجھ ایسا کہ آنے والوں کو لائنوں میں لگ کر انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ وقت کم اور مقابلہ سخت کے مصداق امیدواروں کو اب کام مکمل کروانے کے بعد انتخابات کے لیے تشہیری مہم شروع کرنے کی جلدی ہے۔