Friday, March 29, 2024

جھمرہ میں چینی انجینئر نے مزدور جلتی بھٹی میں پھینک دیا‏

جھمرہ میں چینی انجینئر نے مزدور جلتی بھٹی میں پھینک دیا‏
May 22, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز) فیصل آباد کی تحصیل جھمرہ میں  چینی انجنیئر نے کام سمجھ نہ آنے پر مزدور کو جلتی بھٹی میں دھکا دے دیا، واقعے کے خلاف ساتھی مزدور سراپا احتجاج بن گئے،  سی پی او کے نوٹس پر پولیس نے چینی انجنیئر کو حراست میں لے لیا۔ فیصل آباد کی تحصیل جھمرہ  میں بیٹری کا سکہ بنانے والی فیکٹری میں اندوہناک واقعہ پیش آیا ، جہاں کام کی سمجھ نہ آنے پر بے رحم چینی انجنیئر نے مزدور کو جلتی بھٹی میں دھکا دے کرجلا ڈالا۔ بھٹی میں گرنے سے 22 سالہ شہروز بری طرح جھلس گیا جسے طبی امداد کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا، واقعہ کے خلاف فیکٹری میں کام کرنے والے دیگر مزدوروں نے ہڑتال کردی اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔ سی پی او اظہر اکرم نے واقعے کا نوٹس لیا تو پولیس بھی حرکت میں آگئی اور چینی انجنیئر ٹینگوبینگ کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا، جبکہ مذاکرات کے بعد مزدوروں نے بھی احتجاج ختم کردیا۔