Thursday, May 9, 2024

جھل مگسی :درگاہ فتح پور شریف میں خود کش دھماکہ،18افراد جاں بحق

جھل مگسی :درگاہ فتح پور شریف میں خود کش دھماکہ،18افراد جاں بحق
October 5, 2017

جھل مگسی ( 92 نیوز ) جھل مگسی میں درگاہ فتح پور شریف میں خود کش دھماکے میں 18 افراد جاں بحق جبکہ 25زخمی ہو گئے۔ جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔
وزیرداخلہ بلوچستان کے مطابق مرکزی دروازے پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہے بڑے سانحہ سے بچا لیا۔سکیورٹی اہلکارکے روکنے پر خودکش حملہ آور نے خود کو مرکزی دروازے پر ہی دھماکے سے اڑا لیا۔
درگاہ فتح پور پر 15سال قبل بھی دھماکہ ہوا تھا جس میں 40 کے قریب لوگ جاں بحق ہوئے تھے۔
دہشتگردوں نے پاک فوج کے بھر پور آپریشنز کے باعث اب دور دراز علاقوں میں آسان اہداف کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ انسانیت دشمنوں نے درگاہ فتح پور میں بزدلانہ حملہ کر کے سفاکیت کی انتہا کر دی ہے۔خود کش بمبار نے درگاہ کو اس وقت نشانہ بنایا جب عرس کی تقریبات جاری تھیں۔
خود کش دھماکے کے زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ دشوار گزارراستوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنارہا۔ دھماکے کے بعد ایف سی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیا اور خودکش حملہ آور کے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔