Saturday, April 20, 2024

گندگی کے ڈھیر‘ لیبارٹری میں پانی‘ ڈاکٹرز چھٹی پر ... یہ ہے لیاری جنرل اسپتال

 گندگی کے ڈھیر‘ لیبارٹری میں پانی‘ ڈاکٹرز چھٹی پر ... یہ ہے لیاری جنرل اسپتال
January 2, 2016
کراچی (92نیوز) جب اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور عملہ دستیاب نہ ہوتووہ اسپتال نہیں رہتا۔ کراچی کے لیاری جنرل اسپتال کے 4 آپریشن تھیٹرز میں ڈاکٹرز اور اسٹاف کی قلت پیدا ہو گئی جبکہ گندگی کے ڈھیر اور اس سے اٹھنے والا تعفن یہاں آنے والے مریضوں کیلئے ذہنی اذیت کا باعث بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیوریج لائن میں خرابی‘ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر یہ مناظرکسی کھنڈر کے نہیں بلکہ یہ ہے تاریخی لیاری جنرل اسپتال کا آپریشن تھیٹر اور لیبارٹری جہاں پر فنڈز، طبی عملے اور اسٹاف کی کمی کے باعث مختلف اقسام کے ٹیسٹ کی سہولت ختم کر دی گئی ہے جبکہ چاروں آپریشن تھیٹرز گندگی کے ڈھیرمیں تبدیل ہو گئے ہیں لیکن انتظامیہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ آپریشن تھیٹرمیں موجود لیڈی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ وہ تو موجود ہیں لیکن آپریشن تھیٹرصاف کرنےوالا کوئی نہیں ایسی صورتحال میں وہ کیا کر سکتی ہیں۔ لیبارٹری کی حالت زار پر بھی ملازم خاموش نہ رہ سکے اور کہا کہ بعض اوقات لیبارٹری میں پانی بھی بھر جاتا ہے جس سے پریشانی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ایک مریض نے بتایا کہ کبھی کبھی لیبارٹری میں بالائی منزل پر بھی پانی جاری ہو جاتا ہے۔ اسپتال کی صورتحال پر ایم ایس ڈاکٹر عزیز سے رابطہ کیا گیا لیکن وہ چھٹیوں پر تھے۔ L1 L2 L3