Thursday, March 28, 2024

جگر کے کینسر سے بچاو کیلئے زعفران کا استعمال مفید قرار

جگر کے کینسر سے بچاو کیلئے زعفران کا استعمال مفید قرار
November 21, 2016

 لندن(ویب ڈیسک)کینسر کامرض دنیا بھر میں بسنے والے انسانوں کو تیزی سے متاثر کررہا ہے جسکے باعث ہر سال لاکھوں لوگ موت کے منہ میں جارہے ہیں تاہم طبی ماہرین نے گھریلومصالحے کے استعمال سے جگر کے کینسر کا علاج دریافت کریا ہے ۔حال ہی میں ہونیوالی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زعفران جگر کیلئے بہت مفید ہے اور یہ کینسر سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں پایا جانیوالا بائیو مالیکیول جگر کی صحت کیے لئے بہت ہی اچھا ہے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ زعفران میں موجود کروسین بھی جگر کو صحت مند رکھتا ہے اور یہ بھی کینسر کے مرض کو روکنے میں بہت حدتک مدد فراہم کرتا ہے ۔