Sunday, September 8, 2024

جگر کے عارضے میں مبتلا لاہور کا رہائشی محمد رمضان کسی فرشتے کا منتظر

جگر کے عارضے میں مبتلا لاہور کا رہائشی محمد رمضان کسی فرشتے کا منتظر
January 21, 2016
لاہور(92نیوز)جگر کے عارضے میں مبتلا لاہور کا محمد رمضان زندگی کی آخری ہچکیاں لے رہا ہےاسکے ننھے معصوم تین بچے مخیر حضرات اور حکومت سے اپیل کررہے ہیں کہ انکے بابا کا جگر ٹرانسپلانٹ ہوجائے تو وہ بے سائبان ہونے سے بچ سکتے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقے دھرم پورہ کا رہائشی چھیالیس سالہ محمد رمضان انیس سال محکمہ تعلم میں کلرک کے طور پر خدمات سرانجام دیتا رہا ہےمگر گذشتہ ڈیڑھ سال میں جگرکی بیماری اسکی صحت گھن کی طرح کھا گئی طبی ماہر واحد حل جگر ٹرانسپلانٹ کو قرار دیتے ہیں مگر گیارہ ہزار تنخواہ میں وہ علاج معالجہ کرائے دوا خریدی  یا اپنے خاندان کا پیٹ پالے۔ کرایہ دینے کی سکت نہ ہونے کے باعث رمضان ایک سال سے بیوی کے میکے میں رہنے پر مجبور ہے دوست احباب نے بھی دوائیوں کے اخرجات تو اٹھائے مگر ٹرانسپلانٹ کا خرچہ اٹھانے کی سکت نہیں رکھتے لمحہ لمحہ زندگی سے دور ہوتے ہوئے باپ کو جب ننھے بچے بلکتا دیکھتے ہیں تو خود بھی رو پڑتے ہیں ۔ غریب رمضان کسی معجزے کے انتظار میں ہےحکومت یا کوئی صاحب حیثیت شخصیت  جگر ٹرانسپلانٹ کے اخراجات اٹھا لے تو اس کی زندگی بچ سکتی ہے۔ محمد رمضان کی ڈوبتی نگاہیں کسی ایسے مسیحاکی تلاش میں ہیں جو علاج معالجے میں اسکی معاونت کرتے ہوئے اسکی بیماری کے اخراجات اٹھاسکے تاکہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ خوشگوار زندگی بسر کرسکے ۔