Thursday, April 25, 2024

جکارتہ میں صدارتی محل کے قریب دھماکہ ، دو فوجی اہلکار زخمی

جکارتہ میں صدارتی محل کے قریب دھماکہ ، دو فوجی اہلکار زخمی
December 3, 2019
جکارتہ ( 92 نیوز) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ  میں صدارتی محل کے قریب دھماکا ہوا ہے ، جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ انڈونیشین پولیس حکام کے مطابق دھماکا نیشنل مونومنٹ پارک میں ہوا جو شہر کے وسط میں صدارتی محل کے قریب واقع ہے، دھماکا ایک سموک گرنیڈ کے پھٹنے سے ہوا جو دو فوجی اہلکاروں کو پارک سے ملا تھا۔ سموک گرنیڈ کو جونہی ناکارہ بنانے کی کوشش کی گئی تو وہ پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں دونوں اہلکار زخمی ہوگئے، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔